ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کا خواہاں

 واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ 

امریکی محکمہ خارجہ کے شعبہ بیرونی امداد کی ڈائریکٹر ڈیفنارینڈ نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد، کوویڈ چیلنجز میں پاک امریکا تعاون بھرپور رہا ہے،پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر کو مضبوط کرنے اور معاشی ترقی، تباہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ 

ڈیفنارینڈ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، نجی شعبے کو تکنیکی تعاون، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کاجائزہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کی حمایت کیلئے پوری امریکی حکومت کو متحرک کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں