ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات کی تیاریوں کیلئے عمران خان نے پارٹی الیکشن سیل قائم کر دیا

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انتخابات کی تیاریوں کے لیے پارٹی کا الیکشن سیل قائم کر دیا، ہمایوں اختر خان کو پی ٹی آئی الیکشن سیل کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

 پی ٹی آئی کے الیکشن سیل میں اعجاز چودھری، ریاض فتیانہ، رائے عزیز اللہ بطور ممبر کام کریں گے، پارٹی الیکشن سیل انتخابات کے حوالے سے تکنیکی امور کو دیکھے گا، ووٹر لسٹوں، بلاک کوڈز اوردیگر تکنیکی معاملات پر امیدواروں کی معاونت بھی کرے گا۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن سیل بھرپور اندازسے انتخابی امور سے پارٹی قیادت اور امیدواروں کو آگاہ رکھے گا، آئین کے مطابق انتخابات ہو کر رہیں گے۔

 عمران خان نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو اس سے بھاگنے نہیں دیں گے، حکمرانوں کو آئین سے انحراف کر کے انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کے خلاف آئینی قانونی اورسیاسی محاذ پر جدوجہد کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں