ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام میں ہمارے اڈوں پر حملوں کا جواب ملے گا: ایران کا اتنباہ

شام میں ایران کے اڈوں پر حملوں کا جواب دیا جائے گا۔

 خبر رساں ایجنسی ایران کے مطابق،ایرانی قومی سلامتی کونسل  کے  ترجمان کیوان خسروی نے گزشتہ روزکہا ہے کہ شام میں ایران سے منسلک فوجی اڈوں پرحالیہ حملوں کا فوری جواب دیا جائے گا۔

شام میں امریکہ اورایران کی اتحادی ملیشیاؤں کے درمیان جھڑپوں میں 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔یہ دونوں متحارب ملکوں کی اتحادی فوجوں کی ایک دوسرے کے ساتھ گذشتہ برسوں میں خونریزجھڑپیں ہیں۔

 ترجمان کیوان خسروی نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردی اورداعش کے عناصرسے نمٹنے کے لیے شامی حکومت کی درخواست پربنائے گئے ٹھکانوں پرحملے کے کسی بھی بہانے کا فوری جواب دیا جائے گا۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس کی افواج اوراتحادی جنگجو دمشق کی درخواست پرشام میں موجودہیں اور وہ امریکی افواج کو قابض سمجھتا ہے۔

 واضح رہے کہ امریکہ نے شام کے مشرقی علاقے میں ایران نواز تنصیبات پرفضائی حملے کیے ہیں۔

اس نے جمعرات کے روزایک ڈرون حملے کے جواب میں فضائی بمباری کی تھی اس ڈرون حملے میں ایک امریکی ٹھیکےدار ہلاک اور پانچ امریکی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایرانی ساختہ تھا۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے جمعہ کے روز ایران کو خبردارکیا تھا کہ امریکیوں کے تحفظ کے لیے طاقت کے ساتھ کارروائی’کی جائے گی۔

 یاد رہے کہ ایران شام میں 12 سال سے جاری تنازع کے دوران میں صدربشارالاسد کا بڑا حامی اور پشتی بان رہا ہے۔

ایران کے آلہ کارمختلف ملیشیا گروپ ،جن میں لبنانی گروپ حزب اللہ اور تہران نوازعراقی گروہ شامل ہیں،شام کے مشرقی، جنوبی اور شمالی علاقوں اور دارالحکومت دمشق کے مضافات میں اپنا اثرورسوخ رکھتے ہیں۔

شام میں ایران کے بڑھتے ہوئے اس اثرورسوخ کے پیش نظراسرائیل باقاعدگی سے شام میں اس کے اہداف پرفضائی حملے کرتا رہتا ہے لیکن امریکاشاذونادر ہی ایسے عناصر کے خلاف فضائی حملے کرتا ہے۔

امرکہ ایران کے ڈرون پروگرام کے بارے میں بھی خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے۔

ایران یہ ڈرون روس کو مہیا کرریاہے اوریہ اس کی یوکرین کے خلاف جنگ میں کام آرہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں