ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر ملکی قوتیں عمران خان کی کھلی حمایت کر رہی ہیں ، شرجیل میمن

کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، اس سازش میں جو لوگ استعمال ہو رہے ہیں وہ پاکستانی ہیں، اس ملک کو کمزور کرنے کی  ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   مرحوم ڈاکٹر اسرار احمد اور مرحوم عبد الستار ایدھی پاکستان کی غیر جانبدار شخصیات تھیں جنہوں نے عمران خان کی اصلیت وزیراعظم بننے سے بہت  پہلے عیاں کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ  مرحوم ڈاکٹر اسرار احمد نے واضح طور پر بتادیا تھا کہ عمران خان اسرائیل اور یہودیوں کے اشاروں پر چل رہے ہیں  جب کہ  عبدالستار ایدھی بھی عمران خان کی سازشوں کی نشاندہی کر چکے تھے  کہ وہ کس طرح شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کے لیے ان کے پاس حمید گل کے ساتھ آئے تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات نے میڈیا کو ڈاکٹر اسرار احمد اور عبدالستار ایدھی کی ویڈیوکلپس  دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی متعدد بار غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات میں ملوث رہے ہیں، ان کا مواخذہ ہونا چاہیے، لیکن اس کے لئے اسمبلی میں نمبرز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی  پی ٹی آئی کے  غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کے وقت کیوں خاموش رہے ، انہوں نے اس وقت خط کیوں نہیں لکھے۔ عارف علوی کا بیٹا سوشل میڈیا سیل کی سربراہی کر رہا ہے اور اداروں کے خلاف مہم چلانے میں سب سے آگے ہے۔انہوں نے کہاکہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی غیر آئینی رولنگ پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی ۔صدر عارف علوی نے غیر آئینی اقدام کیا تو کیوں نہیں ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے  تحت کارروائی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں 6 ملزمان کو ثبوت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا ، معصوم لوگوں کو قتل کر دیا گیا، سی ڈی اہلکاروں کو تحفظ فراہم کیا گیا۔  اس وقت وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب کون تھے ، صدر مملکت کی اس وقت اپنی آنکھیں کیوں بند تھیں، انسانی حقوق کی بات کیوں نہیں کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیا جائے ، کہ عمران خان کے مشن میں کون کون ان کے ساتھ ہے اور ان کے غیر آ ئینی  اور غیر قانونی کاموں کو کمیشن کے تحت دیکھا جائے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی شخص ، کسی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ملک کے خلاف گھناونی سازشیں کر رہے ہیں۔ ہمیں اس ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے ایک ہونا پڑیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں