ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 قومی ایئر لائن میں خواتین میزبانوں کو ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آ گئے

 قومی ایئر لائن میں خواتین میزبانوں کو ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آ گئے

کراچی :پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کی گرومنگ منیجر کی جانب سے دوران پرواز میزبانوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

 نجی ٹی وی کے مطابق خاتون افسر کی جانب سے ایئر ہوسٹس کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پر پیش آیا، متاثرہ خاتون میزبان نے خاتون افسر پر 4سنگین الزامات پر مبنی ای میل متعلقہ شعبے کو ارسال کر دی،واقعے کی تحقیقات کیلئے ڈی جی ایم سکیورٹی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

دیگر ممبران میں خاتون اسسٹنٹ مینیجر، انچارج ایس ای سی جناح انٹرنیشنل شامل ہیں، تحقیقاتی کمیٹی نے مبینہ ہراساں کرنے میں ملوث منیجر گرومنگ خاتون افسر کو 27مارچ کو طلب کر لیا،شکایتی ای میل میں میزبان افق شاہ نے لکھا ہے کہ میمونہ فیروز نامی افسر نے نامناسب الفاظ، تحقیر آمیر رویئے کا نشانہ بنایا، اے سی آر خراب کرنے، بطور سزا ٹریننگ سنٹر بھجوانے کے الفاظ بھی ادا کیے گئے۔

مسافروں اور ساتھِی میزبانوں کے سامنے میزبان کے یونیفارم دیگر معاملات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا،خاتون افسر کے خلاف ایک اور فضائی میزبان نے بھی اسی طرح کی شکایات پیش کی ہیں، کمیٹی نے دوسری متاثرہ میزبان، مبینہ ہراسگی میں ملوث خاتون افسر کی بہن فضائی میزبان کو بھی طلب کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں