ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو پولیس کی بربریت کا باعث نہیں بننا چاہیے:ٹیڈ لیو

نیویارک:امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک رکن ٹیڈ لیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو پولیس کی بربریت، حراست میں بدسلو کی یا تشدد کا باعث نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو عدم تشدد کے اصولوں اور جمہوری اصولوں کا احترام کرنا چاہیے اور پاکستانی عوام کے پرامن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ 

اس سے پہلے ڈیموکریٹ رکن ڈاکٹر آصف محمود بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں سیاسی انتقام کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے،عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے، ان کے ہزاروں کارکن گرفتار کیے جاچکے ہیں،اب تک جو کچھ نظر آیا ہے وہ صرف ایک جھلک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں