ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب۔ عمرہ زائرین کے سوار ہونے والی بس کو حادثہ، 20 افراد اللہ کو ؛پیارے ہو گئے

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی عرب کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسافر بس جس کی بریک فیل ہو گئی تھی ابہا اور محیل عصیر شہروں کے درمیان پل سے ٹکرا گئی۔

بتایا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس حادثے کے نتیجے میں الٹ گئی اور آگ لگنے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یمنی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں یمنی عمرہ زائرین سوار تھے۔

اس معاملے پر سرکاری حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں