ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولینڈ میں روس کے لیے جاسوسی کرنےوالا ایک غیر ملکی گرفتار

پولینڈ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک غیر ملکی شہری کو حراست میں لے لیا گیا ۔

ملک کے شمال میں واقع شہر گڈانسک میں پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو تفتیش مکمل ہونے تک 3 ماہ تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ نامعلوم شخص نے روسی انٹیلی جنس کو معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پراسیکیوٹر کی ترجمان گرازینا واورینیک نے بتایا کہ مذکورہ غیر ملکی جنوری سے پولینڈ میں ہے اور ملک کے شمال میں بنیادی ڈھانچے اور سکیورٹی کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہا  تھا۔

جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ پولینڈ کا واحد مائع قدرتی گیس LNG ٹرمینل اور بڑی بندرگاہیں ملک کے شمال میں واقع ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں