وینس:اٹلی کے دارالحکومت وینس میں ایک شخص نے 3منزلہ عمارت سے نہر میں چھلانگ لگا دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم وہ اس شخص اور اس کے ساتھی کی شناخت اور تلاش کے لئے قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔
وینس کے میئر لوئیگی بروگنارونے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو بیوقوف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جو شخص 3منزلہ عمارت سے نہر میں چھلانگ لگا رہا ہے اسے حماقت کا سرٹیفکیٹ دینا چاہیئے اور ساتھ ہی اس حرکت پر اسے خوب مارنا چاہیئے۔
A questo “soggetto” bisognerebbe dargli un certificato di STUPIDITÀ e un bel sacco di pedate … stiamo cercando di identificarlo, per denunciarlo, Lui e il suo compare sotto che faceva il video cretino per i social .. pic.twitter.com/lrzaIzy516
— Luigi Brugnaro (@LuigiBrugnaro) March 24, 2023
وینس کے میئر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا صارفین چند لائکس اور توجہ کے لئے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
انہوں نے موقع پر موجود عینی شاہدین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کی شناخت کرنے اور یہ جاننے میں ان کی مدد کریں کہ اس شخص نے رہائشی عمارت کی چھت تک رسائی کیسے حاصل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ غوطہ خور شخص اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جیسے ہی اس کی شناخت ہوگی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔
