ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل: طوفانی بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 6 افراد ہلاک

برازیل کے شمالی صوبوں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حالیہ ایک ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں سے متاثرہ صوبوں ایکر، آمازوناس، پارا، رونڈونیا، ٹوکانٹنس اور ماران ہووا  کے بعض شہروں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اس وقت تک  6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متاثرین کی تعداد  50 ہزار سے زیادہ ہے۔

برازیل قومی محکمہ موسمیات  نےبارشیں جاری رہنےا ور شدید درجے کے طوفان کی وارننگ دی ہے۔

محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق قدرتی آفت کی وجہ سے 2 ہزار 500 افراد اپنا گھربار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور خاص طور پرصوبہ  ایکر  میں ہنگامی امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں