ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

  کراچی: شہر قائد میں بدھ کی شام اور رات کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے بلوچستان میں داخل ہونیوالے نئے سلسلے کے سبب بدھ کی شام یا رات کے وقت شہر میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو بھی شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلو جبکہ بارش برقرار رہ سکتی ہے، مذکورہ سسٹم کے زیراثر 29 سے 30 مارچ کے دوران دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی و درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں