ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین پارلیمنٹیرینز کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا 51فیصد ہیں، قانون سازی میں خواتین کی شمولیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، حکومت ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ(ن)کی خواتین پارلیمنٹیرینز کے 18رکنی وفد نے بدھ کو وزیر اعظم سے  ملاقات کی ،وزیراعظم نے  خواتین  کے پارلیمنٹ میں فعال کردار کو سراہا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئین پاکستان تمام اداروں کے درمیان توازن کا ضامن ہے، پارلیمنٹ کو انتظامی امور میں بہتری کیلئے قانون سازی کا اختیار حاصل ہے۔ 

پنجاب میں اپنی دور حکومت میں خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے بہت سے اقدامات کیے، ان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی بھی شامل تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں