ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرتگال کے دارالحکومت لزبن اسلامی مرکز پر چاقو سے حملہ، 2 افراد ہلاک

پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ایک اسلامی مرکز پر چاقو سے حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

پرتگالی خبر رساں ایجنسی لوسا کی خبر کے مطابق پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لزبن میں اسلامک سنٹر میں ایک مبینہ افغان شہری کے چاقو سے حملے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

زخمی حالت میں ہونے والے حملہ آور کو سانتا ماریہ اسپتال میں زیر ِ علاج لے لیا گیا ہے۔

حملے کی وجہ کے بارے میں تا حال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب پرتگالی وزیر اعظم انتونیو   کوستا   کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں