ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کامران اکمل اپنے بھائی عمر اکمل کے دفاع میں بول پڑے

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ کامران اکمل اپنے چھوٹے بھائی عمر اکمل کے دفاع میں بول پڑے۔

رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ عمر اکمل کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، اس کے ساتھ زیادتی ہوئی، میرے خیال میں زیادتی ایک حد تک ہونی چاہیے کہ اگلے بندے کو سبق حاصل ہو، سائیڈ لائن کردینا سمجھ سے باہر ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ عمر قومی ٹیم میں آنے کا اہل ہے، ورلڈکپ اور ایشیاکپ قریب ہے، میرے خیال میں ٹیم کے مڈل آرڈر کو عمر اکمل جیسے کھلاڑی کی ضرورت ہے، عمر نے ہمیشہ ٹیم کے لیے کھیلا ہے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی، ٹیم مینجمنٹ یا کوئی کوچ نیا آتا ہے، بابر کپتان ہے، اس سمیت ان سب نے ٹیم بنانی ہے، کپتان پر منحصر ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، آنے والی سیریز میں پرامید ہوں کہ جب سب کو موقع دیا ہے تو اس کو بھی دیا جائے گا، جب عماد وسیم کا کم بیک ہوا ہے تو عمر کا بھی ہوگا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ عمر کو پی ایس ایل میں کم موقع ملا، کوئٹہ کے لیے جب بھی وہ بیٹنگ کرنے آتا کم گیندیں باقی رہتی تھیں، اس میں بھی اس نے پورا پرفارم کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نا دینے پر معطل کیا گیا تھا جس پر کرکٹر نے معافی بھی مانگی تھی، قومی کرکٹر کو 2020میں پی سی بی نے تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا،بعد ازاں عمر اکمل کو 2021میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں