ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

احسان اللہ مستقبل کیلئے ایک اچھا کھلاڑی ثابت ہوگا ،عاقب جاوید

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید نے فاسٹ بالر احسان اللہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسان اللہ مستقبل کے لیے ایک اچھا کھلاڑی ثابت ہوگا، اسے تھوڑی اور مہارت سیکھنا ہوگی جیسے حارث روف نے سیکھی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ احسان اللہ نے بہت سیکھا ہے، اس میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے، وہ ہمارا پرانا پی ڈی پی کھیلا ہوا ہے، اسے اپنی سپیڈ کے ساتھ ساتھ مہارت بھی حاصل کرنا ہوگی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ مجھے نہیں علم کہ افغانستان کے خلاف کیا تجربہ کیا گیا ہے، سلیکشن کے لیے کوئی تو معیار برقرار رکھیں، کچھ تو پیرامیٹرز ہونے چاہییں، کچھ تو فٹنس کا لیول ہو، کوئی مہارت ہو تو پھر آپ پاکستان کی نمائندگی کریں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی مکمل ٹیم کھلائیں مزید نوجوانوں کو کھلا کر کرنا کیا ہے انہیں اے ٹیم کے ساتھ کہیں دوروں پر بھیجیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں