ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل پہلی پوزیشن پر براجمان

لندن:انگلش پریمیئر لیگ (ای پی ایل )کے مقابلے یکم اپریل سے دوبارہ شروع ہوں گے، لیگ میں آرسنل کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

ای پی ایل میں یکم اپریل کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں بورن ماتھ کا مقابلہ فلہم کی ٹیم سے وائٹلٹی سٹیڈیم، بورنموتھ میں ہوگا، دوسرا میچ آرسنل اور لیڈز یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ایمریٹس اسٹیڈیم۔

لندن کے مقام پر کھیلا جائے گا،یکم اپریل کو کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں برینٹ فورڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن میں پنجہ آزمائی کریں گی، چوتھا میچ کرسٹل پیلس اور لیسٹرسٹی کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن کھیلا جائے گا۔

پانچواں میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور لیورپول کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، چھٹے میچ میں ناٹنگھم فاریسٹ اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں سٹی گرانڈ، ناٹنگھم شائرکے مقام پر مد مقابل ہوں گی جبکہ چیلسی اور آسٹن ولا کی ٹیمیں ساتویں میچ میں سٹامفورڈ برج، لندن میں نبردآزما ہوں گی۔

لیگ میں میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم ٹیبل پر سب سے زیادہ 69پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 61پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ 50پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں