ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زلزلہ زدہ علاقے کی بحالی کے دوران سو سالہ ویژن کی طرف سے بھی لاپرواہی نہیں ہو گی: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم، صحت سے لے کر تعلیم تک کسی بھی شعبے میں خدمات کو متاثر کئے بغیر زلزلہ زدہ علاقے کے شہریوں کو معمول کی زندگی کی طرف واپس لائیں گے۔

صدر ایردوان نے قومی اسمبلی میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے گروپ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ "زلزلہ زدہ علاقے کی بحالی کے دوران ہم ترکیہ کے سو سالہ ویژن کے روڈ میپ کی طرف سے بھی غفلت نہیں کریں گے۔ترکیہ کی مقامی گاڑی ٹوگ  کے لئے گذشتہ رات ایک لاکھ 77 ہزار سے زائد آرڈر ملے ہیں۔ یہ تعداد ملّت کے، اپنی مقامی گاڑی پر، اعتبار کی عکاس ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ آئندہ مہینے ہم ملت کو مقامی طیارے ‘حُر جیٹ’ سے لے کر مقامی بحری جہاز ‘اناطولیہ ‘تک متعدد خوشخبریاں  سُنائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عید سے ایک روز قبل بحیرہ اسود  گیس کی  زونگلداق تنصیب میں آمد کی تقریب ہو گی اور اس دوران ہم ملّت کو مزید خوشی کی خبریں سُنائیں گے۔  علاوہ ازیں 27 اپریل کو ایندھن کی  بھرائی کے بعد مرسین کے آق قویو جوہری پلانٹ  کو سرکاری سطح پر جوہری تنصیب کی حیثیت دے دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں