ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارلیمنٹ سپریم ہے اس کی سپرمیسی کو تسلیم کرنا ہوگا، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد: ترجمان پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم)  حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اس کی سپرمیسی کو تسلیم کرنا ہوگا۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ قانون سازی میں پارلیمنٹ پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی، پارلیمنٹ کا فیصلہ قوم کا فیصلہ ہوتاہے جس کو بلڈوز نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ جب بھی ضرورت محسوس کرے قانون سازی ان کا استحقاق ہے، پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کا احترام نہ کرنا پارلیمنٹ اور قوم کی توہین ہے، تمام اداروں کا آئین کے سامنے سرنگوں ہونا ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں