ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک، کیویز میچز کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

لاہور:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے۔

کراچی میں چار کی بجائے تین ون ڈے میچز کرا نے کی تجویز زیر غور ہے،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 14اپریل سے ہوگا، کیوی ٹیم تین ٹی 20میچز لاہور میں کھیلے گی ، جس کے بعد دونوں ٹیمیں پنڈی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی ،شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں دو ٹی 20اور ایک ون ڈے میچ ہوگا۔

تاہم پنڈی کو ایک اور ون ڈے میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے، آخری تینوں ون ڈے میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کرائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق کچھ سیاسی اور کچھ کرکٹ کے معاملات کی وجہ سے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں