ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہولودروم کا واقعہ نسل کشی تھا۔فرانسیسی پارلیمان نے منظوری دے دی

 فرانس کی پارلیمان نے  سویت دور کے دوران سال 1932 تا 1933 کے درمیان یوکرینی سرزمین پر لاکھوں افراد کو بھوکا رکھتے ہوئے انہیں مرنے کے لیے چھوڑنے  کے واقعے کو نسل کشی قرار دیا ہے ۔

 فرانسییس پارلیمان نے  اس دور کے سویت لیڈر جوزف اسٹالن  کی طرف سے اراضی اصلاحات کے بہانے کاشت کاروں کو زبردستی   ہولودروم نامی قحط پر مجبور کرنے کو نسل کشی قرار دے دیا جس کی حمایت میں 168 جبکہ مخالفت میں دو ووٹ ڈالے گئے،

 یوکرینی زبان میں ہولودروم کا مطلب مصنوعی طور پر انسانوں کو بھوک سے ہلاک کرنے کے معنوں میں آتا ہے۔

اس نسل کشی میں تقریبا پینتالیس لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 یوکرینی  پارلیمان نے بھی سال 2006  میں اس واقعے کو نسل کشی قرار دیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں