ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 یونان:اسرائیلی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایرانی نژاد 2پاکستانی گرفتار

 ایتھنز:یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو نو جوانوں کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسرائیل نے سازش کا الزام ایران پر لگا تے ہوئے کہا ہے کہ  ایران نے بیرون ملک اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانیکی کوشش کی۔

دوسری جانب یونانی پولیس کا کہناتھا کہ گرفتار ملزمان ایرانی نژاد پاکستانی ہیں جن کی عمریں 27اور 29سال ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان 4ماہ پہلے غیر قانونی طور پر ترکیے سے  یونان میں داخل ہوئے، سیل کا  ماسٹر مائنڈ ایران میں رہتا ہے،گرفتاری میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے یونانی پولیس کی مدد کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں