ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران نیازی ، بابر اعوان اور فواد چوہدری کا تین رکنی بینچ کیسا رہے گا،احسن اقبال

Election

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی ، بابر اعوان اور فواد چوہدری کا تین رکنی بینچ کیسا رہے گا، شومی قسمت دیکھیں آئین کی بالادستی کا وہ صبح شام لیکچر دے رہے ہیں جنہوں نے نہایت سفاکی کیساتھ تحریک عدم اعتماد میں شکست دیکھ کر آئین کی دھجیاں اڑائیں اور قومی اسمبلی توڑ دی سپریم کورٹ نے انہیں آئین شکن قرار دیا۔ سپریم کورٹ کا درد اسے محسوس ہو رہا ہے جس نے اسکے فیصلے پامال کئے۔

ان خیالات کااظہار احسن اقبال نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ جبکہ احسن اقبال کا اپنے ایک اورٹویٹ میں کہنا تھا کہ عمران نیازی ، بابر اعوان اور فواد چوہدری کا تین رکنی بینچ کیسا رہے گا؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں