ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن: کشتی میں آگ لگ گئی،31 افراد ہلاک

 فلپائن کے جنوبی علاقے میں رات گئے سفر کرنے والی ایک کشتی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 31 افراد ہلاک جبکہ 7 لاپتہ ہوگئے۔

اس کشتی میں 250 مسافر سوار تھے۔

آگ لگنے کے بعد متعدد افراد نے کشتی سے چھلانگ لگا دی۔

اس موقع پر موجود کوسٹ گارڈ کی کشتیوں نے 212 افراد کو  بچا لیا گیا  ہے لیا جبکہ اس واقعہ میں 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کشتی صوبہ سولو سے جولو ٹاؤن کی جانب روانہ ہوئی تھی جہاں باسلن جزیرے کے قریب اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

کشتی میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں