راولپنڈی: ایرانی سرحد سے پاکستان کے ضلع جلگئی سیکٹر میں گشت پر مامور پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق یکم اپریل 2023 کو ایرانی سرحد پر موجود دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاکستان ایران سرحد کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے معمول کے سرحدی گشت پر حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید جوانوں میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے متعلقہ ایرانی حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
