ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایمینے ایردوان اور سکرٹری جنرل گوتریس کا قوام متحدہ کی عمارت میں قائم "یادگاری کارنر" کا دورہ

صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ ایمینے  ایردوان اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں  جان بحق ہونے  والوں کے لیے اقوام متحدہ کی عمارت میں قائم "یادگاری کارنر” کا دورہ کیا۔

ایمینے ایردوان اور گوتریس نے میموریل کارنر کی تعزیتی کتاب پر بھی دستخط کیے۔

ترکیہ اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلوں کی وجہ سے جانیں گنوانے والے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے، گوتیرس نے اپنی تعزیتی کتاب میں لکھا ہے کہ ترک عوام  کے غازی  انتپ میں لاکھوں شامی پناہ گزینوں کا خیرمقدم کرنے، ان کی حفاظت کرنے اور ان کی مدد کرنے کے لیے بڑی فراخدلی کا مظاہرہ  کرنے کے عمل کو فراموش نہیں کرسکوں گا۔  

دوسری جانب ایمنے  ایردوان نے  اپنے بیان میں لکھا ہے کہ ہمارے دوست جنہوں نے  ریسکیو  کام  کے لیے امدادی ٹیمیں بھیج کر، انسانی امداد کے مواقع کو متحرک کیا اور ترکیہ  کے ساتھ کھڑے تھے، ، ہم سب کے لیے   تسلی کا ایک اہم ذریعہ بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ اتحاد اور یکجہتی جو مشکل وقت میں ابھرا ہے میں چاہتی ہوں کہ ایسی یک جہتی ہمیشہ جاری رہنی چاہیے۔  تاکہ  ہم اس  دنیا میں امن اور فلاح و بہبود سے رہ سکیں۔

گو تریس اور امینے ایردوان   نے 30 مارچ کو بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے کے موقع پر اقوام متحدہ کی عمارت میں زیرو ویسٹ ڈیجیٹل نمائش کا بھی دورہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں