ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں نام نہاد سیاسی جماعتیں مافیاز کی آماجگاہیں ہیں، ضیاء الدین انصاری

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ  نے کہا ہے کہ ملک نام نہاد سیاسی جماعتیں مافیاز کی آماجگاہیں اور سرپرست  ہیں۔حکمرانوں کے سایہ میں پلنے والے مہنگائی مافیا  اشیا ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہا ہے۔

ضیا الدین انصاری نے کہاکہ کرپشن کا کوئی بھی اسکینڈل آتا ہے تو حکمرانوں اور ان کے حواریوں کے نام سب سے نمایاں ہوتے ہیں، حقیقی تبدیلی، روٹی کپڑا مکان اور ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کے دعوے داروں نے جمہوریت کا لبادہ اوڑ ھ کر عوام کومہنگائی کی چکی میں پیس کررکھ دیا ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ رمضان بڑی عظمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ مگر بدقسمتی سیرمضان میں بھی بدبخت ناجائز منافع خوراشیا خورو نوش میں بے تحاشہ اضافہ کرکے غربیوں پر ظلم کررہے ہیں۔ مہنگائی کی ستائی عوام ماہ رمضان میں بے حسی کی تصویر بنی مفت آٹے کیلئے ٹرکوں کے پیچھے جان کی بازی لگانے پر مجبور ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ہر دوسرے تیسرے دن اس مفت آٹے کیلئے کسی نہ کسی گھر کا چراغ بجھ رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور حکومت  جہاں عوام کو دیگر معاملات میں ریلیف دینے میں ناکام ہے وہیں احترام رمضان آرڈنینس کے نفاذ میں بھی ناکام نظر آتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں