ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں 5 کی شدت سے زلزلہ

ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان  کے شہر پارسیان میں 5 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ایران قومی سسمولوجی سینٹر کے مطابق زلزلہ کل مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 27 منٹ پر آیا۔زلزلے کا مرکز پارسیان  تھا اور اس کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 11 کلو میٹر تھی اور اس کی جھٹکے خلیج بصرہ کے جزیرہ کِش میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہرمزگان  گورنر دفتر کے ڈائریکٹر جنرل برائے شعبہ ہنگامی حالات مہرداد حسن زادے نے کہا ہے کہ اس وقت تک زلزلہ زدہ علاقے سے کسی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں