ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کے ساتھ ہمارے تاریخی اور طویل روابط قائم ہیں، یمنی وزیر خارجہ

یمن کے وزیر خارجہ احمد عواد بن مبارک نے کہا کہ ترک حکومت کی یمنی عوام اور قانونی حکومت کی حمایت دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا روشن اشارہ ہے۔

اپنے بیان میں بن مبارک نے ترکیہ کے ساتھ یمن کے تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یمن اور ترکیہ کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے جو تاریخی روابط  سے بھی جڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق نے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں مسلسل  فروغ حاصل کیا ہے۔

حکومت ِ ترکیہ کی جانب سے  حوثیوں کے باعث ملک کو ترک کرنے پر مجبور  ہونے والے یمنی شہریو ں کو  فراہم  کردہ سہولتوں   اور یمنی عوام و حکومت کی حمایت    کو سراہنے والے بن مبارک نے یاد دہانی کرائی کہ انہوں نے  دسمبر 2022  میں مختلف شعبہ جات میں تعاون اور روابط  کے فروغ کے لیے  ترکیہ کا دورہ کیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں