ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان المبارک کے 8 روز میں 74 لاکھ زائرین کی مسجد الحرام آمد

ریاض : سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین کے شعبہ اعداد وشمارکے ڈائریکٹرجنرل کا کہنا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے ابتدائی 8 روز میں 74 لاکھ سے زیادہ زائرین مسجد الحرام آئے۔

 عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ دوبرسوں سے کورونا وائرس کے باعث رمضان میں عمرہ محدود عمرہ پروگرام پرعمل جاری تھا تاہم اس سال مکمل گنجائش کے بعد دنیا بھرسے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین ارض مقدس پہنچ رہے ہیں۔

 رواں سال رمضان کے پہلے عشرے کے ابتدائی 8دنوں میں 74 لاکھ زائرین کی مسجد الحرام آئے جن میں مقامی اوربیرون ملک سے آنے والے شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ زائرین کی سہولت کے لئے مسجد الحرام میں سعودی حکومت کی جانب سے کی جانے والی تیسری توسیع بھی زائرین کیلیے کھول دی گئی ہے جہاں 12 ہزار سے زائد زائرین نے باجماعت نماز اورتروایح ادا کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں