ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو ہلاک

 لاہور: مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس انسپکٹر عمران یوسف کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں میں قدیر احمد اور ناصر حسین شامل، زیر حراست ملزموں کو نشاندہی کیلئے مناواں کے علاقہ میں لے جایا گیا تھا جہاں انکے مفرور ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر دونوں زیر حراست ڈاکو ہلاک ہو گئے، ملزمان ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے اے ایس آئی عمران کو بھی زخمی کیا تھا، ملزمان کے فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں