ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی مصنوعات کی اسرائیلی مارکیٹس میں فروخت پر دفتر خارجہ کی وضاحت

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں، پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

پاکستانی مصنوعات کی اسرائیلی مارکیٹس میں فروخت کی خبروں پر دفتر خارجہ نے اپنا ردعمل دے دیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں، پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی مارکیٹس میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت سے متعلق خبروں پر مزید تبصرے کیلئے وزارت تجارت سے رابطہ کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں