لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک نیوزی لینڈ وائٹ بال کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کل اتوار سے شروع ہو جائے گی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور کے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ہو گی۔راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور کے پہلے 3 میچز کے لیے ٹکٹ کل صبح 11 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔
لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔
