اسلام آباد:سرکاری حج سیکم کے تحت درخواستوں کا عمل مکمل ہوگیا،نامزد 14بنکوں کو 76ہزار 903 درخواستیں موصول ہوئیں ،سپانسر شپ سیکم (ڈالر)کے تحت درخواستیں 7 اپریل تک وصول کی جا ئیں گی،سب سے زائد درخواستیں میزان بنک سے موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق امسال 2023 میں حج پر جانے والوں نے سب زیادہ میزان بینک کو 16ہزار 528 درخواستیں جمع کروائی ہیں جبکہ حبیب بینک لمیٹڈ 12 ہزار 96 ،مسلم کمرشل بینک کو 11 ہزار 757 ،یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کو8 ہزار 938 ،بینک الحبیب کو 6 ہزار 399 ،الائیڈ بینک لمیٹڈ کو 4 ہزار 690 ،نیشنل بینک آف پاکستان کو 4 ہزار 108 ،حبیب میٹرو بینک کو 2 ہزار 826 ،فیصل بینک کو 2ہزار 742 ،بینک الفلاح کو 1ہزار 869،عسکری بینک کو 1ہزار 757،بینک آف پنجاب کو 1ہزار 424 ،سنی بینک کو 979،زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کو 799درخواستیں وصول ہوئی ہیں جو وزرات مذہبی امور کے سسٹم پر پہنچ گئی ہیں۔
دوسری طرف بیرونی ممالک کی جانب سے درپیش مسائل کے باعث انکو سپانسر شپ کی درخواستوں میں 7 اپریل 2023 تک توسیع کر دی گئی ہے۔
