ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایل این جی ریفرنس،نیب ترمیمی قوانین سے متعلق کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی

 اسلام آباد:احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں نیب ترمیمی قوانین سے متعلق کیس کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔

منگل کو احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی اورنیب پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ 

ملزم ڈاکٹر امان اللہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب ترمیمی قوانین کا معاملہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 اپریل کو لارجر بینچ تشکیل دے رکھا ہے۔ نیب ترمیمی قوانین سے متعلق کیس کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں