ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: مارچ کے مہینے میں برآمدات 23 ارب 60  کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

ترکیہ نے رواں سال کے ماہِ مارچ میں 4،4 فیصد اضافے کے ساتھ بلند ترین ماہانہ برآمدات کی ہیں۔

وزیر تجارت مہمت مُش نے وزارت تجارت میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ماہِ مارچ کے تجارتی ڈیٹا کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 6 فروری کے قہرمان ماراش مرکز والے زلزلوں کے پیداوار اور رسد پر مرتب کردہ منفی اثرات کے باوجود مارچ کے مہینے میں ملکی برآمدات  4،4 فیصد اضافے کے ساتھ 23 ارب 60  کروڑ ڈالر  تک پہنچ گئی ہیں۔

مُش نے کہا ہے کہ یہ اس وقت تک کے بلند ترین ماہانہ برآمداتی اعداد و شمار ہیں۔ یہاں میں اس پہلو پر زور دینا چاہتا ہوں کہ یہ کامیابی، یورو۔ڈالر پیریٹی کو 34 کروڑ ڈالر نیچے لانے کے باوجود حاصل کی گئی کامیابی ہے۔

وزیر تجارت مہمت مُش نے کہا ہے کہ 2023 کی پہلی تہائی میں برآمدات 2،5 فیصد اضافے کے ساتھ 61 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں