ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام دفاتر میں اردو زبان رائج کی جائے،  سینیٹر مشتاق احمد

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگریزی کا تذکرہ  سینیٹ اجلاس میں بھی  ہوا، سینیٹ کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد  نے اردو کو  بطور قومی زبان قرار  دیے جانے سے متعلق تحریک ایوان میں پیش کی۔

سینیٹر  مشتاق احمدکا کہنا تھا کہ بابر اعظم کرکٹ کی دنیا کا برانڈ ہے،  شعیب اختر کہتے ہیں کہ  بابراعظم انگلش نہیں بول سکتا اس لیے اسٹار نہیں بن سکا، پاکستان کے آئین کے مطابق اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  سپریم کورٹ نے اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کا فیصلہ کیا، اردو کو  سرکاری زبان قرار  اور تمام دفاتر میں اردو زبان رائج کی جائے، عدلیہ اپنے فیصلے اردو میں صادر کرے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ  اردو کو سرکاری زبان رائج کیے جانے سے متعلق مشترکہ کمیٹی بنائی جائے، اردو کو سرکاری زبان رائج کرنا احسن اقدام ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں