ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 جب بینچ پر انگلی اٹھ جائے تو جج فیصلہ نہیں کرسکتا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب بینچ پر انگلی اٹھ جائے تو جج فیصلہ نہیں کرسکتا، عدالتیں سو موٹو تو لیتی ہیں مگر اس بات پر بھی نوٹس لیں کے کیسز کی سنوائی ہو۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اعلی عدلیہ نے اپنی ساکھ کو خود بحال کرنا ہے۔ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اس لیے عدالتوں کے سامنے پیش ہوتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عدالتیں سو موٹو تو لیتی ہیں مگر اس بات پر بھی نوٹس لیں کے کیسز کی سنوائی ہو۔ہم ہر ہفتے نیب کے کیسز میں پیش ہوتے ہیں اور یہاں کیس کوئی جانتا نہیں۔ اب تک 4 ججز تبدیل ہو چکے ہیں لیکن کیس کا فیصلہ نہیں ہورہاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں