اسلام آباد:سوشل میڈیا پر رشتے کی افواہوں پر پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کی وضاحت سامنے آگئی۔
گزشتہ دنوں نسیم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں وہ دو بزرگوں کے درمیان مسکراتے ہوئے بیٹھے ہوئے تھے، اس تصویر پر قومی فاسٹ بولر نے بہتر نوازنے پر شکر گزاری کے ساتھ الحمداللہ لکھا،جیسے ہی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا صارفین نے دیکھی تو نسیم کے رشتے کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
Naseem Shah Insta Story.. pic.twitter.com/2Px8KeatBH
— Nawaz 🇵🇰 (@Rnawaz31888) April 1, 2023
صارفین کا خیال تھا کہ شاید نسیم شاہ کا نکاح ہوگیا یا وہ کسی رشتے میں منسلک ہوگئے ہیں،ایک صارف نے لکھا کہ نسیم شاہ کا نکاح ہوگیا جبکہ ایک نے بات پکی ہونے کا گمان کیا،تاہم سوشل میڈیا پر رشتے کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیاں پر نسیم شاہ نے خود وضاحت کردی۔
Baat pakki?😅😅
— BA❣️ (@_Ba__56_) April 1, 2023
نسیم شاہ نے لکھا کہ ‘آخری تصویر جو میں نے پوسٹ کی وہ میرے نکاح یا منگنی کے بارے میں نہیں تھی، شکر گزار ہونے کا مطلب صرف کسی رشتے میں منسلک ہونا نہیں’۔

انہوں نے درخواست کی کہ براہ مہربانی اسے غلط سمجھنا بند کریں، وہ گھر والوں کے ساتھ افطار کی ایک معمولی تصویر تھی، مجھے امید ہے کہ اب سب واضح ہوگیا ہے۔
