ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہروز سبزواری اور صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

فوٹو : انسٹاگرامفوٹو : انسٹاگرام

مکہ المکرمہ: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

شہروز اور صدف اکثر اپنے ایمان اور یقین سے متعلق گفتگو کرتے رہتے ہیں کہ کس طرح مذہب نے ان کو مشکلات سے نکلنے میں سہارا فراہم کیا ہے۔

اب دونوں فنکار مکہ المکرمہ میں موجود ہیں اور انہوں نے بیت اللہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

شہروز سبزواری نے احرام کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہے۔

aassaass

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے صدف کنول سیاہ برقعے میں ملبوس حرم کے اندر عبادت کیلئے موجود ہیں۔

دونوں فنکاروں کے مداحوں کی جانب سے انہیں عمرے کی مبارکباد دی جارہی ہے اور ان کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں