ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی نے نبیل گبول کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

کراچی: پی پی پی نے پارٹی رہنما نبیل گبول کو نجی ٹی وی پر نامناسب الفاظ ستعمال کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق نبیل گبول کو شوکاز نوٹس پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ جس میں نبیل گبول کو 3 دن کے اندر وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وضاحت نہ کرنے کی صورت میں نبیل گبول کے خلاف تنظیمی نظم و ضبط کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق  نامناسب گفتگو اور غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال پیپلز پارٹی کی پالیسی نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں