کراچی:گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے عید پر شہریوں کو گورنرہاؤس آکرشیر خورمہ کھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ عوام کے درمیان جانے پر اعتراض کرنیوالے خود بھی عوام میں نہیں جاتے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال ہم سب کی توجہ کی متقاضی ہے، صوبہ میں پرائمری ایجوکیشن کمیشن تشکیل دیاجائے،تعلیم کو فروغ ملے گا، تنقیدکرنے والے کسی حال میں خوش نہیں رہ سکتے۔
انہوں نے کہاکہ عوام ہر صاحب اختیار کو اپنے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں ، میرے عوام میں جانے کامقصد ان کے مسائل سے آگاہی ہے، عوام سے ملاقات کے لئے کسی نہ کسی فوڈاسٹریٹ پرجاتا رہوں گا۔
