آسٹریلیا نے بھی سلامتی خدشات پر چین کی وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ کر لیا۔
خبر کے مطابق، وزیر اعظم انتھونی البانی نے محکمہ داخلہ کے جائزے کی تکمیل کے بعد ٹک ٹاک کے استعمال پر حکومتی سطح پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
آسٹریلیا سرکاری آلات میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کا اعلان رواں ہفتے کرے گا۔
اس سے قبل امریکہ، برطانیہ، نیوزی لینڈ، کینیڈا، بیلجیئم اور یورپی کمیشن بھی سلامتی خدشات پر سرکاری آلات میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا چکے ہیں۔
چین ان پابندیوں کو غیر منصفانہ قرار دیتا ہے