اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل شام وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رہنماؤں کی جانب سے پارلیمنٹ میں حکومتی موقف کو بھرپور اجاگر کرنے پر حکمت عملی پر غور ہو گا۔
