ترکیہ کی مقامی اور قومی الیکٹرک کارتوگ کو آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف کو بھی پیش کردی گئی ہے۔
الہام علی ایف نے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ایک تقریب میں اناطولین رنگ کی توگ گاڑی کو وصول کیا ہے۔
وزیر صنعت اور ٹیکنالوجی مصطفی ورانک نے توگ گاڑی کی چابی علی ایف کو پیش کی ہے۔
علی ایف صدر رجب طیب ا یردوان کے بعد توگ گاڑی حاصل کرنے والی دوسری شخصیت بن گئے ہیں۔
صدر علی ایف نے اس گاڑی کو پیش کرنے اور اور اس کی باعادہ ترسیل شروع ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے انہیں اس گاڑی کو پیش کرنے پر وہ صدر ایردوان کے مشکور ہیں۔
علی ایف نےکہا کہ دوسری توگ گاڑی کو آذربائیجان کو پیش کرنے سے دونوں ممالک کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔