میڈرڈ:گیارہ بار کے مونٹی کارلو چیمپئن رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ماسٹرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
36سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار نے ٹوئٹر پر صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں ابھی اعلی سطح پر مقابلہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہوں، میں اپنے کیریئر کے سب سے اہم ٹورنامنٹ مونٹی کارلو میں نہیں کھیل سکوں گا۔
رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ مونٹی کارلو ٹورنامنٹ، جسے نڈال نے 11بار جیتا ہے، ہفتے کو شروع ہو رہا ہے جبکہ فرنچ اوپن 28مئی سے شروع ہوگا،نڈال جنوری میں آسٹریلین اوپن میں انجری کے باعث جلد واپسی کی امید کر رہے ہیں۔
