ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ: ATMIS فورسز کے کانوائے پر حملہ، 3 شہری ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں افریقہ یونین کی ٹرانزیشن مشن ATMIS فورسز  کے کانوائے پر بم حملے کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

صومالیہ کے پولیس افسر عثمان احمد نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ موغادیشو میں ATMIS فورسز کے کانوائے کو ہدف بنا کر کئے گئے حملے میں 3 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

احمد نے کہا ہے کہ حملہ KM4 اور KM5 اسکوائر کے مقام پر اور سڑک کے قریب نصب کی گئی بارودی سرنگ کے ساتھ  کیا گیا  ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔  اموات کی تعداد میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں