ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالتی مارشل لاء کو تسلیم نہیں کرتے، فیصلے کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہیں، وفاقی وزیر

اسلام آباد وفاقی  وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے انتخابی التواء کیس میں عدالتی فیصلے کو ناجائز اور غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے کو نافذ العمل نہیں ہونے دیں گے آئین اور قانون کے مطابق آخری دم تک لڑیں گے۔

مولانا اسعد محمود نے کہاکہ  عدالتی تقسیم کی بنیاد رکھ دی گئی ہے وہ بھی اپنے گھروں میں اطمینان سے نہیں بیٹھ سکیں گے، فیصلے کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہیں، جو ججز بینچ میں شامل تھے وہ انصاف کے پیمانے پر پورے نہیں اترتے ۔ ہم نے ملک میں بدترین حالات دیکھے ہیں ۔ عدالتی بحران کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ہر بحران سے نبرد آزما ہونا جانتے ہیں، فیصلے سے قوم کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، خدا نہ کرے  یہ سب کو بہا کر نہ لے جائے، من پسند فیصلوں کے لیے نہ پارلیمان نہ سیاسی جماعتوں نہ قومی اسمبلی نہ سینیٹ کسی کا لحاظ نہیں رکھا گیا ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  ہم نے یہ نہیں کہا کہ اس تنازع نے ہمارے حق میں فیصلہ کریں ۔ عمران خان کے حق میں فیصلہ نہ کریں ۔ ہم اپیلیں  کر رہے تھے کہ بغیر متنازعہ بینچ ہونا چاہیے جس سے آئین و قانون کے تقاضے پورے ہوں مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔ ہمیں آئینی اور جمہوری حق چاہیے اعلان کرتے ہیں یہ فیصلہ عدالتی مارشل لاء پر مبنی ہے ۔ عدالتی مارشل لاء کو تسلیم نہیں کرتے علم بغاوت بلند کرتے ہیں ۔ عدالتوں کو قبلہ درست کرنا ہو گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں