ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کیلیے ماسک پہننے کی پابندی میں نرمی کی جاسکتی ہے، ماہرین

بیجنگ: چین کے ایک ماہر صحت نیبزرگوں کی دیکھ بھال کے مراکز اور دیگر ہائی رسک سہولیات کے علاوہ عوام کے لیے لازمی ماسک پہننے کی پابندی میں نرمی کی تجویز پیش کی ہے،کیوںکہ دنیا بھر میں کوویڈ-19 ختم ہونے کے قریب اور ملک میں بھی وبا کے کیسز کم ہورہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایسے وقت میں جب حالیہ مہینوں میں وبا ختم ہورہی ہے  معمول کی زندگی کی مکمل بحالی کی جانب ملک میں چہرے کے ماسک کی پابندی پربحث نے جنم لیا ہے۔چین کے سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن(چائنہ سی ڈی سی)کے چیف ماہر وبائی امراض وو ژونیو نے کہا کہ ماسک پہننے کا فیصلہ افراد پر چھوڑا جا سکتا ہے جب وہ ایسی جگہوں کا دورہ کریں جہاں ماسک کے لازمی استعمال کی ضرورت نہ ہو۔

 اخبار نے چائنہ سی ڈی سی کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں جمعرات کوکوویڈ-19 کے  نئے مثبت -کیسز کی تعداد کم ہو کر 3ہزار سے بھی کم ہو گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں