اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی کی چھ یونین کونسل میں دوبارہ گنتی روکنے کی جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی کراچی کی چھ یونین کونسل میں دوبارہ گنتی روکنے کے کیس میں آئیندہ سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی لیکن جماعت اسلامی کی جانب سے آج کوئی پیش نہ ہوا جس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ آئیندہ سماعت پر اگر درخواست گزار پیش نہ ہوئے تو حکم امتناعی خارج کردینگے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا مؤقف بیان کیا لیکن درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نا ہونے کی صورت میں کیس کی مزید سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے کراچی کی چھ یونین کونسل میں دوبارہ گنتی روکنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
