کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)نے بڑا دھچکا دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ان فٹ ہونے کے بعد ورلڈکپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔
Injury Update | Kane Williamson will require surgery on his injured right knee, after scans on Tuesday confirmed he’d ruptured his anterior cruciate ligament while fielding for the Gujarat Titans in the Indian Premier League. More at the link https://t.co/3VZV7AcnL2 pic.twitter.com/tN0e7X8tme
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) April 5, 2023
ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ولیمسن کے گھٹنے کی سرجری کے باعث ہونے والی سوزش 3ہفتوں میں ختم ہوگی تاہم تاہم میڈیکل رپورٹس میں انہیں مکمل فٹ ہونے میں 6سے 9ماہ کا وقت درکار ہوگا۔
مڈل آرڈر بلے باز کین ولیمسن نے اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے مکمل صحت یاب ہونا مشکل ہے تاہم وہ امید نہیں ہاریں گے، فی الحال میں چاہتا ہوں کہ جلد از جلد سرجری ہو تا کہ ری ہیب شروع کرسکوں۔
